25 اگست، 2026، 8:07 AM

جنوبی افریقہ ایران کے ساتھ اسرائیل کے خلاف قانونی کارروائی میں تعاون کے لیے تیار

جنوبی افریقہ ایران کے ساتھ اسرائیل کے خلاف قانونی کارروائی میں تعاون کے لیے تیار

جنوبی افریقہ نے فلسطین اور ایران کے خلاف جرائم پر اسرائیل اور امریکہ کے خلاف قانونی اقدامات میں تعاون کی آمادگی ظاہر کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی افریقہ نے اسرائیلی حکومت کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے ایران کے ساتھ تعاون کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے قانونی وفد کے ایک سینئر رکن نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جرائم کے حوالے سے قانونی اقدامات کے تعاقب میں ایران کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔

یہ اعلان نئی دہلی میں منعقد ہونے والے 11ویں برکس قانونی فورم 2026 کے دوران کیا گیا۔ اس موقع پر ایران کی جوڈیشری بار ایسوسی ایشن سینٹر کے سربراہ حسن عبدلیان پور نے جنوبی افریقہ کے قانونی وفد کے سربراہ ماشینی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان قانونی تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حسن عبدلیان پور نے فلسطینی عوام کے خلاف جرائم پر اسرائیلی حکام کے خلاف کارروائی کے لیے جنوبی افریقہ کے موقف کو سراہا اور کہا کہ دوطرفہ تعاون کو صرف مذاکرات تک محدود رکھنے کے بجائے عملی اور مسلسل اقدامات میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

جنوبی افریقہ کے قانونی وفد کے سربراہ ماشینی نے ایران کے عوام کے لیے اپنی حکومت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے ایران کے خلاف جارحانہ اقدامات کی مذمت کی اور کہا کہ یہ اقدامات عالمی قانون کے منافی ہیں۔

انہوں نے بین الاقوامی مقدمات میں جنوبی افریقہ کے قانونی تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے غزہ میں نسل کشی کے معاملے پر اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں دائر مقدمے کا ذکر کیا اور بین الاقوامی قانون کے شعبے میں ایران کے ساتھ تعاون کی پیشکش کی۔

News ID 1940854

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha